بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بھائی کی خود کو عدالت کے سامنے انتہائی غریب ثابت کرنے کی کوشش، کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بھائی کی خود کو عدالت کے سامنے انتہائی ...
بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بھائی کی خود کو عدالت کے سامنے انتہائی غریب ثابت کرنے کی کوشش، کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کے خلاف لندن ہائیکورٹ میںقرض واپس نہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ چل رہا ہے جہاں انیل نے خود کو غریب ثابت کرنے کے لیے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق انیل امبانی کے خلاف یہ مقدمہ 3 چینی بینکوں نے دائر کر رکھا ہے جن سے اس نے 55کروڑ پاﺅنڈ قرض لیا تھا جو واپس نہیں کیا۔ گزشتہ دنوں سماعت کے دوران انیل امبانی نے بتایا کہ ”میرے پاس پھوٹی کوڑی نہیں ہے،میں انتہائی غریب شخص ہوں اور یہ قرض اداکرنے کی سکت نہیں رکھتا۔“

60سالہ انیل امبانی کا کہنا تھا کہ ”میرے خاندان کے پاس اگرچہ بہت دولت ہے لیکن میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ میں ایک انتہائی غریب آدمی ہوں۔“واضح رہے کہ انیل امبانی کا خاندان اس وقت بھارت کا امیر ترین خاندان ہے جس کے پاس 6کروڑ پاﺅنڈ مالیت کا ذاتی ہوائی جہاز، ساڑھے 3کروڑپاﺅنڈ مالیت کی لگژری کشتی اور 2ارب پاﺅنڈ کا خاندانی گھر ہے۔ سینکڑوں لگژری گاڑیوں کا بیڑہ اس کے علاوہ ہے۔ انیل امبانی کو بھی وزارت میں بہت پیسہ ملا تھا اور ایک وقت تھا کہ وہ دنیا کا چھٹا امیر ترین شخص تھا لیکن 2008ءکے مالی بحران میں اس کی کمپنی ریلائنس کو شدید خسارہ ہوا اوراس کے حصص کی قیمت میں 90فیصد تک کمی آئی اور وہ دیوالیہ ہو گئی۔دوسری طرف اس کے بھائی مکیش امبانی کے حصے آنے والی کمپنی آئل اینڈ پیٹرو کیمیکلز نے خوب ترقی کی اور اس کے اثاثے 33ارب پاﺅنڈ تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس