وہ گاﺅں جہاں اچانک نلکوں سے پانی کی بجائے شراب نکلنے لگی

وہ گاﺅں جہاں اچانک نلکوں سے پانی کی بجائے شراب نکلنے لگی
وہ گاﺅں جہاں اچانک نلکوں سے پانی کی بجائے شراب نکلنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے ایک گاﺅں میں لوگوں کے گھروں میں نلکوں سے پانی کی بجائے اچانک شراب آنے لگی جس پر گاﺅں میں کھلبلی مچ گئی۔ انسائیڈر کے مطابق اس گاﺅں کا نام سیٹکینی ہے جو اٹلی کے شہر موڈینا کے مضافات میں واقع ہے۔ جب لوگوں کے نلکوں سے شراب آنی شروع ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انتظامیہ نے جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ گاﺅں کے قریب واقع ایک شراب کی فیکٹری کا پائپ پھٹنے سے اس کی شراب پانی کے پائپ میں مل رہی تھی اور لوگوں کے گھروں میں پہنچ رہی تھی۔
گاﺅں کے مکینوں سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے نلکوں سے پانی کی بجائے گلابی رنگ کی شراب نکل رہی ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق شراب بنانے والی اس فیکٹری کا نام کینٹینا سیٹکینی کاسٹیلویٹرو بتایا گیا ہے۔ فیکٹری کی طرف سے ایک بیان میں گاﺅں کے مکینوں سے معذرت کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پائپ میں خرابی کے متعلق معلوم ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -