ترک فوج کے حملوں میں 50 پاکستانی مارے گئے، سعودی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ترک فوج کے حملوں میں 50 پاکستانی مارے گئے، سعودی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ ...
ترک فوج کے حملوں میں 50 پاکستانی مارے گئے، سعودی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فوج شام میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جس کے متعلق اب سعودی میڈیا نے ایک تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ عرب نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ترک فوج کی کارروائیوں میں 50سے زائد پاکستانی فائٹرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شام کے شہر ادلیب میں ترک فوج اور کرد جنگجوﺅں کے درمیان لڑائی میں بہت شدت آئی ہے۔

شامی فوج بھی کرد جنگجوﺅں کی مدد میں میدان میں اتری ہوئی ہے۔ گزشتہ ماہ ترکی نے ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور حربی سازوسامان شام روانہ کیا تھا تاکہ شامی فوج کو پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے دو پاکستانی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ شام میں جاری اس لڑائی میں 50سے زائد پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ان پاکستانیوں کا تعلق مبینہ طور پر زین بیون بریگیڈ (Zainebiyoun Brigade) سے تھا جو امریکہ کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی ایک جنگجو تنظیم ہے۔ اس تنظیم میں800سے زائد پاکستانی جنگجو شامل ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق اس تنظیم کی پشت پناہی ایران کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی