آدمی کی بار بار شادی کی پیشکش ، تنگ آکر 21 سالہ لڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

آدمی کی بار بار شادی کی پیشکش ، تنگ آکر 21 سالہ لڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ ...
آدمی کی بار بار شادی کی پیشکش ، تنگ آکر 21 سالہ لڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص کی جانب سے 21 سالہ لڑکی کو بار بار شادی کی پیشکش کی گئی جس سے وہ تنگ آگئی اور غصے میں آکر اس نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔

مہاراشٹر کے ضلع پلگار سے تعلق رکھنے والا اکناتھ دیسک نامی آدمی 21 سالہ لڑکی کو بار بار فون کرکے شادی کی پیشکش کرتا رہتا تھا، اس نے لوگوں میں یہ بھی مشہور کردیا کہ اس کے لڑکی کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ۔ آدمی کی جانب سے بار بار ہراساں کیے جانے پر نوجوان لڑکی نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس