چمن میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

چمن میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی
چمن میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

  



چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چمن کے علاقے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کردی ۔دوسری جانب امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /چمن