چودھری شجاعت حسین کامولانا فضل الرحمان سے رابطہ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے

چودھری شجاعت حسین کامولانا فضل الرحمان سے رابطہ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف ...
چودھری شجاعت حسین کامولانا فضل الرحمان سے رابطہ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک مشکلات کا شکار ہے ،ان حالات میں ہمیں نئے ’’کٹے ‘‘ نہیں کھولنے چاہئیں اور نہ ہی  دھرنے کے دوران ہونے والے معاہدے کی ’امانت‘ کا راز فاش کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمان کی ’امانت‘ پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران جو معاہدہ ہوا تھا اس ’امانت‘ کا راز فاش نہیں کرنا چاہیے، ملکی مشکلات میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے،ہمیں اس وقت ملک میں نئے ’کٹے‘ نہیں کھولنا چاہیے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مزید کہا کہ آپ جن ’امانت علی‘ اور ’سلامت علی‘ کا ذکرکرتے ہیں ان پر مل کر بات کرینگے،قوم نے بھی ہمیں ایک ’امانت‘ دی ہے، ہمیں قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ق لیگی سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں،آپ کے والد نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں حصہ لیاوہ ایک عظیم لیڈر تھے۔چودھری شجاعت حسین نے اسلام  آباد پہنچ کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال  کا بھی وعدہ کیا  ۔

مزید : قومی