ٹک ٹاک نے پنجاب پولیس کے اہلکار کی جان لے لی لیکن پھر اس کے دوستوں نے کیا کیا ؟افسوسناک خبر آگئی

ٹک ٹاک نے پنجاب پولیس کے اہلکار کی جان لے لی لیکن پھر اس کے دوستوں نے کیا کیا ...
ٹک ٹاک نے پنجاب پولیس کے اہلکار کی جان لے لی لیکن پھر اس کے دوستوں نے کیا کیا ؟افسوسناک خبر آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے غلطی سے گولی چلنے پر پولیس کانسٹیبل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، دوست لاش کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ایس ایچ او توقیررانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اورساتھی طالب علم ولید الحسن شامل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جالگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور