خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی خواتین دو دھڑو ں میں بٹ گئیں ،کل عورت مارچ کے مقابلے میں ایسا کیا ہونے جا رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی خواتین دو دھڑو ں میں بٹ گئیں ،کل عورت مارچ کے ...
خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی خواتین دو دھڑو ں میں بٹ گئیں ،کل عورت مارچ کے مقابلے میں ایسا کیا ہونے جا رہا ہے ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عورت مارچ کے مقابلے میں نظریاتی اختلاف رکھنے والی خواتین نے بھی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جمعیت اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر و مذہبی جماعتوں نے حیا مارچ کا فیصلہ مشترکا اجلاس اور کانفرنس میں کیا۔کانفرنس میں حکومت کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دینے پر مذمتی قرارداد بھی منطور کی گئی۔پیر عزیر الرحمان اہلسنت والجماعت کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے نہیں بے حیائی کیخلاف ہیں،عورت مارچ کرنے والے نکاح کا تقدس پامال کررہے ہیں، اس طرح خاندان کے خاندان اجڑ جائیں گے، طلاق کا ریشو بڑھے گا۔ملک میں بے حیائی بڑھنے نہیں دیں گے۔ مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث حافظ مقصود نے عورت مارچ پر پابندی کا مطالبہ کیا اور کہا آزادی کی آڑ میں بے حیائی کو پھیلانے کی کوشش ہے۔ حیا مارچ دو بجے پریس کلب کے سامنے ہوگا۔

مزید :

قومی -