شیطان صفت سکول ٹیچر نے متعدد کم عمر طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

شیطان صفت سکول ٹیچر نے متعدد کم عمر طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
شیطان صفت سکول ٹیچر نے متعدد کم عمر طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  



حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شیطان صفت سکول ٹیچر نے اپنی کئی کم عمر طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر واناپرتھی میں پیش آئی ہے جہاں 26سالہ ملزم ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتا تھا اور چھٹی کے بعد بچیوں کو ٹیوشن بھی دیتا تھا۔ ملزم ٹیوشن کے دوران ہی بچیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک 11سالہ چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس نے اپنے والدین کو بتا دیا اور بالآخر اس شیطان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور اب تک متعدد بچیوں کے ساتھ یہ کچھ کر چکا تھا۔ کئی بچیوں کے ساتھ تو اس نے ایک سے زائد بار جنسی زیادتی کی۔ یہ تمام بچیاں چھٹی جماعت کی طالبات تھیں۔ پولیس کے مطابق جب اس بچی کے والدین نے پولیس کو رپورٹ کی تو باقی بچیوں کے والدین نے بھی اپنی بیٹیوں سے پوچھ گچھ کی اور انہوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق بتا دیا۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ پہلے وہ خوف کے باعث خاموش رہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی