گاڑی کے نیچے بم لگا کر پولیس آفیسر کا قتل ، واقعہ کہاں پیش آیا اور مجرم کون ہے؟

گاڑی کے نیچے بم لگا کر پولیس آفیسر کا قتل ، واقعہ کہاں پیش آیا اور مجرم کون ہے؟
گاڑی کے نیچے بم لگا کر پولیس آفیسر کا قتل ، واقعہ کہاں پیش آیا اور مجرم کون ہے؟

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گاڑی کے نیچے بم لگا کر پولیس آفیسر کو قتل کرنے والے قاتل پر جرم ثابت ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق 49سالہ کرسٹوفر رابنسن نامی اس مجرم نے 2016ءمیں جیل آفیسر ایڈریان ازمے کی گاڑی کے نیچے بم لگایا تھا جس کے پھٹنے سے ایڈریان کی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئی تھیں اور وہ 11دن بعد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ کرسٹوفر کو گرفتار کرکے بیلفاسٹ کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز اسے مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹوفر کا تعلق ’نیو آئی آر اے‘ نامی شدت پسند گروپ سے تھا۔ اسے سزا بعد میں سنائی جائے گی۔ ایڈریان ایک سینئر پولیس آفیسر تھا، جس نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے۔ کرسٹوفر کے مجرم قرار پانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ رچرڈ کیمپ بیل کا کہنا تھا کہ ”میں امید کرتا ہوں کہ کرسٹوفر کو قرار واقعی سزا ملنے سے ایڈریان کی فیملی کو کچھ اطمینان ملے گا اور اس سے دہشت گردی میں ملوث دیگر لوگوں کو تنبیہ بھی ہو گی۔ “

مزید : برطانیہ