شرمناک پارٹیاں منعقد کرانے والی کمپنی

شرمناک پارٹیاں منعقد کرانے والی کمپنی
شرمناک پارٹیاں منعقد کرانے والی کمپنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ’کلنگ کٹنز‘ (Killing Kittens)کے نام سے ایک کمپنی ہے جو انتہائی شرمناک پارٹیاں منعقد کرتی ہے۔ اب اس کمپنی کی بانی خاتون نے پہلی بار ان پارٹیوں کے دنیا کو تفصیل بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 41سالہ خاتون کا نام ایما سیلے ہے جس نے 2005ءمیں اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ ایما نے بتایا ہے کہ وہ سکول میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کی دوست رہ چکی ہے۔ اس نے بتایا کہ کلنگ کٹنز کمپنی جو پارٹیاں منعقد کرتی ہے ان میں شرکاءکو آزادانہ جنسی تعلق قائم کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان پارٹیوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اورخواتین کی جنسیت کے متعلق سٹگما کو کم کرنا ہے۔
ایما کا کہنا تھا کہ ”ان پارٹیوں میں شرکاءکی پرائیویسی یقینی بنائی جاتی ہے چنانچہ پارٹیوں میں فون لانے کی اجازت نہیں ہوتی اور انہیں ڈی این اے بھی سائن کرنا ہوتا ہے۔ چونکہ تمام شرکا ایک دوسرے سے واقف نہیں ہوتے لہٰذا گاہے کچھ عجیب واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک پارٹی میں ایک شخص آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بھتیجی پہلے ہی پارٹی میں موجود تھی اور وہ بھتیجی کو دیکھتے ہی الٹے قدموں بھاگ گیا۔ کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ ان پارٹیوں میں ساتھی ورکرز اور فیملی ممبرزمل جاتے ہیں۔“ ایما کا کہنا تھا کہ ”ہماری کمپنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اب تک 1لاکھ 60ہزار لوگ کمپنی کے ممبر بن چکے ہیں۔“ ایما گزشتہ 10ماہ سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں مقیم ہیں اور اب وہ وہاں ایسی پارٹیاں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -