پیپلز پارٹی کا یہ وطیرہ ہے کہ۔۔۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ بھی پریشان ہو جائیں گے

پیپلز پارٹی کا یہ وطیرہ ہے کہ۔۔۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے ایسی بات ...
پیپلز پارٹی کا یہ وطیرہ ہے کہ۔۔۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ بھی پریشان ہو جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ موسم  کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کےدورہ کراچی منسوخ ہونےکےحوالےسےپی پی وزراءکےبیانات انتہائی شرمناک ہیں، پیپلز پارٹی کےوزراء کراچی کےترقیاتی منصوبوں کےحوالےسے پریشان نہ ہوں،پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہےکہ نہ خود  کوئی کام کرو اور  نہ ہی کسی  کو کام کرنے دو۔

تفصیلات  کے مطابق پیپلز پارٹی کےصوبائی وزراء کے بیانات پر اپنے سخت ردِعمل میں رکن اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ بھی شرکت کرسکتے تھے، پی پی وزراء کو بیان بازی کرنے کے لیے بس موقع کا انتظار رہتا ہے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے دیکھ کر پیپلز پارٹی کے وزراء برداشت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ   پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچھ نہیں دیا اور سندھ مکمل تباہ کردیا، پیپلز  پارٹی کے وزراء بتائیں ان کے دورہ حکومت کے دو سال میں کتنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا ؟،پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہےکہ نہ خود  کوئی کام کرو اور  نہ ہی کسی  کو کام کرنے دو۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی