مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں۔۔۔عظمیٰ بخاری نے حیران کن دعویٰ کر دیا

مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں۔۔۔عظمیٰ بخاری نے حیران کن ...
 مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں۔۔۔عظمیٰ بخاری نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمااوررکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے تمام ایوانوں میں عورتوں کی کارکردگی مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے، مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں فیصلہ سازی میں تیزی اور آسانی پیدا ہوئی۔

کراچی  میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مخصوص سیٹ پر منتخب ہونے والی عورتوں کی صورت حال ان خواتین سے بہتر ہے جو موروثی سیٹ پر منتخب ہوتی ہیں،عورتوں کو بھی براہ راست انتخابات کے ذریعے آنا چاہیے، میں اپنی پارٹی میں بھی بات کر رہی ہوں اور دیگر پارٹیوں کو بھی اس کو نصب العین بنانا چاہتے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مجھے سپیکر وقت ہی نہیں دیتے ،معلوم نہیں ان کو کیا خوف ہے؟پاکستان کے تمام ایوانوں میں عورتوں کی کارکردگی مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 15 سال لگے گھریلو تشدد کا بل منظور کرانے میں لگے، مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کےبعدن لیگ میں فیصلہ سازی میں تیزی اورآسانی پیدا ہوئی،مشکلات یہ ہیں کہ ہرفرقہ کےعلماء کی تشریح اپنی اپنی ہے،اسکی وجہ سے زیادہ مشکلات ہوتی ہیں، سماجی مسائل اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی