کاروکاری پر خواتین کا قتل۔۔۔سینیٹر سسی پلیجو نے پریشان کن بات کہہ دی

کاروکاری پر خواتین کا قتل۔۔۔سینیٹر سسی پلیجو نے پریشان کن بات کہہ دی
کاروکاری پر خواتین کا قتل۔۔۔سینیٹر سسی پلیجو نے پریشان کن بات کہہ دی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماسینیٹرسسی پلیجو نےکہاہےکہ کاروکاری ایک  معاشرتی  مسئلہ ہے، اس پر زیادہ بات ہونا چاہئے کیوں کہ لوگ اس کو چھپاتے ہیں،سندھ میں کاروکاری کی وجہ سے خواتین کا قتل ہوتا  ہے،کاروکاری کے قانون  میں بہتری کے لئے  سندھ اسمبلی نے مثالی کام کیا ہے

سندھ میں کاروکاری کی وجہ سے خواتین کا قتل ہوتا  ہے

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیب کا خطہ ہے، اس کے باوجود پاکستان میں اس حوالے بہتری آئی ہے اور پیپلز پارٹی کی خاتون کا وزیر اعظم آنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے لئے خواتین کو میدان عمل میں لائی، ابھی بھی پارلیمنٹ میں خواتین کا حصہ پورا نہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہم کوشش نہیں کر رہے یا آگئے نہیں بڑھے؟پارٹی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ خواتین کاحق ہے۔انہوں نےکہاکہ خواتین  کی  پارلیمنٹ میں 50 فیصد نمائندگی نہیں ہے  لیکن  جو خواتین پارلیمنٹ میں  ہیں اُنہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کے حوالے مردوں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی خواتین کا کارو کاری کی وجہ سے قتل  ہوتا ہے مگر یہ ایک معاشرتی مسئلہ بھی ہے، اس پر زیادہ بات ہونا چاہئے کیوں کہ لوگ اس کو چھپاتے ہیں، اور کوئی گواہی ہی نہیں دیتا ،یہ بے رحم جرم ہے، ابھی بھی اس کے قانون میں بہتری نہیں ہوئی،اس حوالے سے قانون سازی بہتر طریقے سے نہیں آئی ،اس کے باوجود سندھ اسمبلی نے اس حوالے سے مثالی کام کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی