کیا پیرا گون سوسائٹی نے واقعی امان اللہ خان کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کیا تھا؟ مرحوم فنکار کی صاحبزادی کا موقف آگیا

کیا پیرا گون سوسائٹی نے واقعی امان اللہ خان کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کیا ...
کیا پیرا گون سوسائٹی نے واقعی امان اللہ خان کو قبر کی جگہ دینے سے انکار کیا تھا؟ مرحوم فنکار کی صاحبزادی کا موقف آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامیڈی کنگ امان اللہ خان کے انتقال کے بعد ان کی تدفین کے معاملے پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی نے تدفین کیلئے جگہ دینے سے انکار کردیا تھا ، بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خود جا کر تدفین کا مسئلہ حل کرایا، اس سارے معاملے پر اب امان اللہ مرحوم کی صاحبزادی زرغون امان اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

زرغون امان اللہ نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’کسی نے یہ نہیں کہا کہ چونکہ امان اللہ خان سٹیج پر کام کرتے تھے اس لیے ان کو قبرستان میں جگہ نہیں دی جائے گی، ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، یہ فیک نیوز ہے، ہم تین قبروں کی جگہ لینا چاہتے تھے کیونکہ ہم مزار بنانا چاہ رہے تھے لیکن سوسائٹی والے کہہ رہے تھے کہ ایک بندے کے لیے تین قبروں کی جگہ نہیں مل سکتی، بس یہی معاملہ تھا جسے وزیر اطلاعات نے حل کرایا۔‘

پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی انچارج میجر (ر) حنیف کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی تدفین کیلئے قبر کی جگہ نہ دینے کی باتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، سوسائٹی میں قبروں کی ترتیب گھروں کے نمبروں کے حساب سے ہے ، امان اللہ کی قبر ترتیب سے ہٹ کر بنائی جارہی تھی ۔

انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کو مسئلہ بنا کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور