کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کے متبادل کا اعلان کر دیا، سب کو حیران کر دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کے متبادل کا اعلان کر دیا، سب کو حیران کر دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کے متبادل کا اعلان کر دیا، سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر لیگ سپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نسیم شاہ پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور محض 2 اوورز کرانے کے بعد ہی میدان بدر ہو گئے تھے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


محمد زاہد کو ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر کیمو پال کے متبادل طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ سری لنکا کیخلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -