بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا پاکستانی گروہ انڈیا پہنچ گیا، وہاں کون سی سکیم کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ کیا؟

بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا پاکستانی گروہ انڈیا پہنچ ...
بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا پاکستانی گروہ انڈیا پہنچ گیا، وہاں کون سی سکیم کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ کیا؟

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں سکیورٹی اداروں نے ایک ایسا گروہ پکڑا ہے جو لوگوں کو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نام پر 25 لاکھ روپے کے انعام کا لالچ دے کر لوٹ رہا تھا، یہ گروہ پاکستانی اور انڈین فراڈیے مل کر چلا رہے تھے۔

بھارت کے سائبر کرائم یونٹ نے ریاست بہار سے لوگوں کو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نام پر لوٹنے والے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، تینوں ملزمان کی شناخت امتیاز علی، عرفان علی اور سنتوش کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو موبائل پر میسج بھیج کر کہتے تھے کہ آپ کا 25 لاکھ کا انعام نکلا ہے، جو لوگ بھی ان فراڈیوں سے انعام کے لالچ میں رابطہ کرتے تو وہ پھنس جاتے ۔

فراڈیا گروہ لوگوں سے ٹیکسوں اور دیگر اخراجات کی مد میںلاکھوں روپے تک ہتھیا رہا تھا۔ اسی گروہ کی متاثرہ ایک خاتون نے بتایا کہ اسے 25 لاکھ روپے کے انعام کا میسج آیا ، جب اس نے گروہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیکسوں کی مد میں کچھ پیسے مانگے، پھر انہوں نے کہا کہ انعام کی رقم 50 لاکھ روپے ہوگئی ہے اس لیے مزید پیسے دینے پڑیں گے، مزید پیسے لینے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر انعامی رقم بڑھائی اور 75 لاکھ روپے کردی۔ خاتون نے بتایا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے گروہ نے ان کے بینک اکاﺅنٹ سے 40 سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس