بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، قومی اسمبلی کی نشست ہی خطرے میں پڑ گئی

بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، قومی اسمبلی کی نشست ہی خطرے میں ...
بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام، قومی اسمبلی کی نشست ہی خطرے میں پڑ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری جبکہ پی ایس 10 سے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کامیاب ہوئی تھیں ۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 میں بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، یہاں سے ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم علی خان فتحیاب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ بدر ملک ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں نادرا سے غزالی زاہد ، علی اصغر سیال اور پرویز احمد کلہوڑو شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی