”کیا آپ کو معلوم تھا کہ گیند اتنا سپین ہو گا؟“ سمت پٹیل نے ایسا جواب دیدیا کہ سرفراز احمد بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

”کیا آپ کو معلوم تھا کہ گیند اتنا سپین ہو گا؟“ سمت پٹیل نے ایسا جواب دیدیا کہ ...
”کیا آپ کو معلوم تھا کہ گیند اتنا سپین ہو گا؟“ سمت پٹیل نے ایسا جواب دیدیا کہ سرفراز احمد بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے آل راﺅنڈر سمت پٹیل نے کہا ہے کہ معلوم نہیں تھا کہ آج کے میچ میں بال اتنا ٹرن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے سمت پٹیل نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں تھا گیند اتنا سپن ہو گا، جب میں نے پہلی گیند کی تو اندازہ ہوا اور پھر ساتھ ہی یہ بھی سوچا کہ کوئٹہ کو 120سے 130 رنز تک محدود کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک تھی اس لئے نئے بال میں بہت مدد ملی لیکن اگر بیٹنگ پوائنٹ آف ویو سے دیکھیں تو میں بالکل نہیں چاہوں گا کہ کل کے میچ کیلئے بھی وکٹ اسی طرح کی ہو تاہم دیکھتے ہیں کہ کل وکٹ کیا کرتی ہے البتہ ہم آج کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میچ کی تیاری کریں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update