سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ کسے دیدیا؟ جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں

سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ کسے دیدیا؟ جان کر آپ بھی ان کی ...
سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ کسے دیدیا؟ جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ سمت پٹیل کو دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ سمت پٹیل کو دوں گا جنہوں نے بہت اچھی باﺅلنگ کی۔ آج کے میچ میں گیند حد سے زیادہ ٹرن ہوا کیونکہ اتنا سپن تو ٹیسٹ میچ میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتا لیکن میں ایک مرتبہ پھر کہوں گا کہ جیت کا کریڈٹ سمت پٹیل کو جاتا ہوں کہ انہوں نے صحیح جگہ پر باﺅلنگ کرتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ہمارے ساتھ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہم مسلسل چار میچ ہارے ہیں اور ہمیں اندازہ ہے کہ یہ سب اچھی کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے ہو اہے البتہ ٹورنامنٹ ابھی تمام ٹیموں کیلئے اوپن ہے اس لئے اگلے میچز میں جیت حاصل کر کے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update