محکمہ خزانہ نے بجٹ تجاویز ارسال نہ کرنے والے محکموں کو دوبارہ مراسلہ بھیج دیا

محکمہ خزانہ نے بجٹ تجاویز ارسال نہ کرنے والے محکموں کو دوبارہ مراسلہ بھیج ...
محکمہ خزانہ نے بجٹ تجاویز ارسال نہ کرنے والے محکموں کو دوبارہ مراسلہ بھیج دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال 2020-21کے لئے بجٹ تجاویز ارسال نہ کرنے والے محکموں کو دوبارہ مراسلہ ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اورمختلف محکموں سے ملنے والی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے تاہم جن محکموں نے بجٹ تجاویز اور اخراجات کی تفصیل ابھی جمع نہیں کروائیں محکمہ خزانہ پنجاب نے انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد جمع بجٹ تجاویز جمع کروائیں تاکہ بجٹ کی تیاری مکمل کی جا سکے۔علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کریں اور جاری سکیموں پر کام تیز کر دیں، محکمہ خزانہ نے سست سکیموں کو تیز کرنے کا مراسلہ تمام محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور