اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ،ڈکیتی میں ملوث اہلکار ہلاک

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ،ڈکیتی میں ملوث اہلکار ہلاک
اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ،ڈکیتی میں ملوث اہلکار ہلاک

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت سے پتہ چلا کہ وہ بھی سیکیورٹی فورس کا اہلکار تھا۔ اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو پولیس کا ملازم نکلا، پولیس اہلکار اشرف نوکری کے بعد ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔اشرف نے ڈکیتی کی واردات کے بعد بھاگنے کوشش کی، پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی، ڈاکو مارا گیا، ڈاکو اہلکار انسداد دہشت گردی فورس میں تعینات تھا۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوو¿ں پر بھی اہلکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد