افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7افراد ہلاک
افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7افراد ہلاک

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ہرات کے علاقے خواجہ نور محمد میں میزائل حملہ کیا گیا۔افغان حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ادھر افغان طالبان کی جانب سے ہرات میں ہونے والے حملے میں 3 مقامی عسکریت پسند کمانڈروں کے ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی