سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ ...
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول سوسائٹی کی جانب سے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے محمد طاہر کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک معاشی بحران کا شکار ہے ، ایسے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی پر ہونے والے اخراجات نے قوم کو چونکا دیا ہے، یقینا یہ بات ان کا ذاتی فعل تصور کی جائے گی ، لیکن انہیں قومی مفاد میں بتانا چاہیے کہ ان کے اخراجات معلوم آمدن سے زائد نہیں ہیں۔

سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کیلئے پوری سپریم کورٹ کو ہی لاہور منتقل کردیا گیا جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جس کی پاکستان تو کیا کسی اور ریاست میں بھی مثال نہیں ملتی۔ سپریم کورٹ کے ججز نے ایک ایسے ریٹائرڈ جج کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جس کی ساکھ پر سوالات ہیں۔

شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کیلئے 5 بینچز تشکیل دیے جن میں 10 ججز کو متعین کیا گیا ۔

مزید : قومی