بکاؤ ممبران سے ووٹ لینے والےعمران خان اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے:نثارکھوڑو

بکاؤ ممبران سے ووٹ لینے والےعمران خان اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں ...
بکاؤ ممبران سے ووٹ لینے والےعمران خان اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے:نثارکھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن  لائن)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار احمد کھوڑو  نےکہاہےکہ سلیکٹڈوزیراعظم نے جن ممبران کو چورکہا اُن سےووٹ کیوں لیے؟بکاؤ ممبران سےووٹ لینےوالےعمران خان اخلاقی طورپروزیراعظم نہیں رہے،انکی پارٹی کےلوگ اِن سے بیزارہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم یہ بتائیں کہ اُنہوں نے اپنے ہی ممبران کے سامنے ناک کیسے رگڑی؟صدرمملکت کے شکرگذارہیں جنہوں نے وزیراعظم سے اعتماد کاووٹ دلوایا ۔

پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوجوکامیابی حاصل ہوئی ،اس سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،سینیٹ الیکشن کے بعد ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی ممبر کسی کو بھی ووٹ دے سکتا ہے،عمران خان اب ممبران پربکنے کاالزام نہیں لگا سکتے،اب انہیں ممبران اسمبلی کوبکاؤ مال بھی نہیں کہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے،عوام پسا ہواطبقہ ہے،ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے،وہ عوام جو معاشی مشکلات کے سبب اپنے بچے بیچنے پرمجبورہیں لیکن حکمرانوں کو غریب کی کوئی فکر نہیں ہے،پی ڈی ایم عوامی حقوق کے لئے میدان عمل  میں نکلی ہوئی ہےاور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔

نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے 26 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ہمیں لانگ مارچ کی تیاری کرنی ہے،26مارچ کے لیے انتظامات کرنے ہیں،مارچ کے حوالے سے مزیدفیصلے پی ڈی ایم  کے اجلاس میں کریں گے۔