گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا، علی اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن پر تنقید 

گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا، علی اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن ...
گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا، علی اسجد ملہی کی الیکشن کمیشن پر تنقید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے ضمنی انتخاب لڑنے والےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا ریٹرننگ آفیسر کے پاس فارم 45 آنے پر نتیجہ جاری کرنا قانونی طور پر لازم تھا، ہم نے سپریم کورٹ سے رٹ پٹیشن میں نتیجہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ مخالفین نے 14 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ مانگا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے گلاس مانگنے پر پورا ڈرم ہی دے دیا، ہم بھی پورے حلقے میں انتخاب کے لیے 200 فیصد تیار ہیں، این اے 75 میں پی ٹی آئی کے 55 ہزار ووٹ بڑھ گئے ہیں، کس نے معرکہ مارا اور کون جیتا؟ مریم نواز یہ سب دیکھ لیں۔

علی اسجد ملہی نے  کہا کہ بے شک حفیظ شیخ ہارگئے لیکن عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، عمران خان کے پاس اخلاقی قوت ہے اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 کے لیے رات تین بجے چیف سیکریٹری کو کال کرتا رہا لیکن یوسف رضاگیلانی کی بات آئی تو شام سات بجے الیکشن کمیشن بند ہو گیا تھا۔