سعودیہ میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

سعودیہ میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
سعودیہ میں متعدد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد پابندیاں (آج)اتوار سے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔

سعودی عرب کے سر کاری میڈیا کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پرپابندی برقرار رہےگی۔ریسٹورنٹس اور  قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہےجبکہ سنیما،جم اور سپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگلے مرحلے میں ماسک اور سماجی فاصلے جیسی  پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھاپے بڑھا دیے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -