وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،8دہشتگرد ہلاک،گوادر،فائرنگ سے نیول اہلکار شہید، 2زخمی
میرانشاہ،گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بویا اور دوسالی کے علاقوں میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔ مرنے والوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل، مرنے والوں کا تعلق عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد 2009ء سے لیکر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں بارودی سرنگوں سے حملوں،ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے۔ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔دوسری جانب گوادر کے علاقے پاکستان نیوی کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ،ایک اہلکار شہید،2زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام جیونی سے گنز جانے والی پاکستان نیوی کی کیو آر ایف گاڑی پر مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے ا یک اہلکار سہیل موقع پر ہی شہید جبکہ رضا اور نعمان نامی اہلکار زخمی ہوگئے۔
دہشت گرد ہلاک