پی ٹی آئی نے یوسف گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی

  پی ٹی آئی نے یوسف گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی

  

  اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے، مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرے، ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ اول -