پی ایس ایل ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون؟

 پی ایس ایل ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون؟
 پی ایس ایل ملتوی ہونے کا ذمہ دار کون؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکستان سپر لیگ کامیابی کے ساتھ جاری رہا تھا کہ اچانک کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اسے فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کردیا گیا جس سے پوری پاکستانی قوم کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ سال بھی انہی دنوں کورونا نے پی ایس ایل کو ملتوی کردیا تھا جس کے بعد سال کے آخر میں پی سی بی نے بھرپور کوششوں کے بعد باقی میچز کا انعقاد کیا اب ایک مرتبہ دوبارہ ایونٹ ملتوی ہوگیا گزشتہ سال تو کورونا نے اچانک آلیا تھا مگر اس مرتبہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے مگر افسوس کہ وہ اس کامیابی حاصل نہ کرسکا اور کہی نہ کہی ایسی کمی رہ گئی جس کے باعث ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا کھلاڑیوں کی ہر طرح سے کورونا ٹیسٹنگ حفاظتی اقدامات کے باوجود کورونا کھلاڑیوں تک کیسے پہنچ گیا او ر سات کھلاڑی اس کا شکار ہوگئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے اور ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور لگتا ہے کہ شائد کبھی آئے گی بھی نہیں ایونٹ کے اس طرح ملتوی کرنے سے پاکستان کرکٹ کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا اس کے علاوہ جو مالی نقصان فرنچائز کو برداشت کرنا اس کا بھی کوئی ازالہ نہیں کرسکتا بہرحال کسی جگہ کسی نہ کسی سے تو غلطی سر زد ہوگئی جس کے باعث افسوسناک صورتحال سے گزر نا پڑرہا ہے اس وقت دیگر ممالک میں بھی کرکٹ کی سرگرمیاں تو جاری ہیں اور وہاں پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ وہاں پر غفلت نہیں برتی گئی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد کے لئے بہت جتن کرنے پڑے اور اب جب کھلاڑی اعتماد کرکے پاکستان آکر کھیل رہے تو ایسے میں جو ہوا اس کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستا ن بلانا آسان نہ ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ کی بہرحال اس واقعہ سے بدنامی تو ہوئی ہے اور اب پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ بقیہ میچز کا انعقاد کرے گی مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا اس کے لئے بہت محنت کرنا پڑے گی پاکستان سپر لیگ جس طرح سے اچانک ختم کرنے کااعلان کیاگیا اس سے یقینی طورپر شائقین کرکٹ بہت مایوس ہوئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی ایونٹ کے باقی میچز کا انعقاد کب کرتا ہے اور اس کے لئے کیا اقدامات بروئے کار لاتا ہے دوبارہ میچز کا کامیابی سے انعقاد یقینا کرکٹ بورڈ کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوگا اور اس چیلنج سے کس طرح پی سی بی اب نبردآزما ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا امید ہے کہ جلد ہی ایونٹ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہوجائے گا۔

مزید :

رائے -کالم -