آئس اور منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

آئس اور منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تھانہ جا ت کی حدود میں مخصوص گاہکوں کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے6 مشہور آئس اور دیگر منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک سے موبائل فون کے ذریعے آرڈر حاصل کر کے آئس،چرس اور ہیروئن سپلائی کرنے اورفروخت کرنے کاانکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد آئس، 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصو صی ہدایت پر ایس یس پی آپریشن یاسر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروئیوں کے دوران آئس اور دیگر منشیات کے مکروہ دھند ہ کرنے ولے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،جس کے دوران ایس پی سٹی عتیق شاہ کو خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی تھی کہ تھانہ پہا ڑی پورہ کی حدود میں آئس کا دھندہ کرنے والے ملزمان آئس کے مکروہ دھندہ میں مصر وف ہیں جس پراے ایس پی فقیر آبا د ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ  نہایت حکمت عملی کے ساتھ آئس فروشی میں ملوث ملزمشاہ سعو د ولد سر بلند سکنہ کار پوریشن کالونی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے1080 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے،اسی طرح ڈی ایس پی گلبہا ر رحمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو ہما یون خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کا روائی کے دوران ہیروئن فروشی میں ملوث ملزم سعید اللہ عرف گوڑو ولد محمد ایو ب سکنہ باچہ ڈاگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1220 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے آئس اور ہیروئن فروشو ں شہباز عرف خوشی ولد یوسف اور حیات اللہ ولد حضرت گل سکنہ رشید گڑھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجمو عی طور پر ایک کلو گرام ہیرئن اور 180 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے موبائل فون پرمخصوص گاہکو ں کو آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے،جن کے خلا ف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ ایس ایچ او تھانہ سربند امتیا ز عالم خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمرا ہ کامیاب کاروائی کے دوران دو منشیا ت فروش عقل خان ولد یار خان اور ہارون ولد اسد اللہ ساکنان باڑہ کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن،300 گرام آئس اور 2400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،اسی طرح عدالتی احکاما ت کی روشنی جو ڈیشل مجسٹر یٹ محمد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سربند امتیا ز عالم خا ن کی مو جودگی میں سربند پولیس نے تھانہ سربند کی حدود میں مختلف مقامات پرپکڑی جانیوالی منشیات جو بہتر تفتیش کی بدولت فیصلے ہوکر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا اور فیصلہ شدہ مقدمات میں بھاری مقدار میں 17 کلو گرام چرس تلف کر دی گئی ہے