کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی
کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روہڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روہڑی میں سانگی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہو گئے۔
 حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔ آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، سرچنگ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی مصروف ہیں۔
ابتدائی طور پر حادثے کا سبب بوگیوں کی کمپلنگ ٹوٹنا بتایا گیا ہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کی، ٹریک جلد ازجلد بحال کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ حادثے سے متعلق رپورٹ 4سے5روز میں مل جائے گی، جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔