کھانا تیار نہ کرنے پر مصری شوہر نے گیس کا چولہا بیوی کے سر پر دے مارا
قاہرہ (ویب ڈیسک) دارلحکومت کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔