ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگے جانے کی خبریں لیکن کیا واقعی فروغ نسیم جارہے ہیں؟ وزارت قانون کے ذرائع نے بتادیا

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگے جانے کی خبریں لیکن کیا واقعی فروغ نسیم جارہے ...
ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگے جانے کی خبریں لیکن کیا واقعی فروغ نسیم جارہے ہیں؟ وزارت قانون کے ذرائع نے بتادیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)  کی  طرف سے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگے جانے کی خبریں سامنے آتی رہیں اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ پارٹی فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ بنوانا چاہتی ہے لیکن اب وزارت قانون کا موقف بھی آگیا۔

نجی ٹی وی چینل نے وزارت قانون کے حوالے سے بتایا کہ  فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کرنے سے متعلق خبریں غلط ہیں،  فروغ نسیم وزیر قانون برقرار رہیں گے، انہیں وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت مانگ لی ہے، انہوں نے ایم کیوایم رہنماوں سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی پارٹی کارکنوں پر اعتماد نہیں،  سینیٹ میں جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے،  وزیراعظم کو غلط بتایا گیا ہے کہ اب چھ ماہ تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں نے ووٹ دیئےجنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ، وہ آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں،عمران خان پہلے ارکان سے ملنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -