ٹرین حادثہ، ٹریک کی بحالی میں 5سے 6گھنٹے لگیں گے: جی ایم ریلوے

ٹرین حادثہ، ٹریک کی بحالی میں 5سے 6گھنٹے لگیں گے: جی ایم ریلوے
ٹرین حادثہ، ٹریک کی بحالی میں 5سے 6گھنٹے لگیں گے: جی ایم ریلوے

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایم ریلوے نثار میمن کاکہناہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، ٹریک کی بحالی میں 5سے6گھنٹے لگیں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد جی ایم ریلوے نثار میمن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم ریلوے نثار میمن کا کہنا تھا کہ کراچی ایکسپریس حادثے کا جا ئزہ لیا گیاہے، چیک کریں گے کراچی سے یہاں آنے تک ڈرائیور کو کتنا ٹائم لگا،ان کاکہناتھا کہ ٹرین کا انجن جدید ہے سپیڈ کا باآسانی پتا لگا یا جا سکتا ہے۔ایف جی آئی آر جا ئے وقوعہ پر پہنچنے والے ہیں۔جی ایم ریلوے نے کہاکہ تمام مسافروں کو منازل کی جانب روانہ کردیا گیا،ٹریک کی صورتحال اور ٹرین کی سپیڈ جاننے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ مرتب کریں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -