بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے راکھی پر پانی پھینکنے کی وجہ بتا دی

بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے راکھی پر پانی پھینکنے کی وجہ بتا دی
بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے راکھی پر پانی پھینکنے کی وجہ بتا دی
سورس:   Instagram

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی فاتح روبینہ دلیک نے دوسری امیدوار  راکھی ساونت پر پانی پھیکنے کی وجہ بتادی اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر وہ تھوڑا مزید دوسروں کی زیادتیاں برداشت کرلیتیں تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق روبینہ دلیک نے کہا کہ جن لوگوں سے آپ امید کرتے ہو اور اگر وہی لوگ آپ کا دل توڑیں اور پیچھے برائیاں شروع کردیں تو آپ کو برداشت نہیں ہوگا، میں اپنے رشتوں کے ساتھ وفادار ہوں، میں اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر ان کے لیے آسانی فراہم کرتی ہوں اور ان کو معاف کرتی ہوں۔

بگ باس فاتح کا کہنا تھا کہ وہ اپنے معاملے میں چیزوں کو نظرانداز کر دیتی ہیں، لیکن راکھی نے اپنی حدیں عبور کر ڈالی تھیں، یا یہ کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے کسی مقصد سے یہ سب کچھ کیا،  مجھے راکھی ساونت کے رویے سے شدید تکلیف ہوئی تھی، کیونکہ میرا شوہر میرا فخر ہے۔

 یادرہے کہ    آخری لمحات میں راکھی ساونت 14 لاکھ روپے کی رقم لے کر شو میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں تاہم شو کے دوران راکھی ساونت پر پانی پھیکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے متعلق انھوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انھوں نے روبینہ اور ابھینو کی مدد کی تھی اور ان کی شادی بچائی تھی۔

مزید :

تفریح -