نوجوان پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا اسٹوریز شیئر کیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
View this post on Instagram
رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔