انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیتتے ہی بھارت نے ایک اور اہم ترین ہدف حاصل کرلیا

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیتتے ہی بھارت نے ایک اور اہم ترین ہدف حاصل کرلیا
انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیتتے ہی بھارت نے ایک اور اہم ترین ہدف حاصل کرلیا
سورس: twitter/@I_m_Chiku

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ،ٹرافی کے لیے جون میں لارڈزکے تاریخی میدان پر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو آخری احمدآباد ٹیسٹ میں اننگز اور 25رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر جگہ بنالی، بھارت نے17میں سے 12 میچز جیت کر 72.2فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں،11 ٹیسٹ میں 7فتوحات کے ساتھ نیوزی لینڈ70.0دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا 69.2 تیسری،انگلینڈ 61.4 چوتھی، پاکستان 43.3 پانچویں،ویسٹ انڈیز33.3 چھٹی، جنوبی افریقہ30.3 ساتویں، سری لنکا16.7 آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں پوزیشن پر ہے۔

مزید :

کھیل -