امریکا، کورونا بے قابو، عوام سڑکوں پر نکل آئے،3وزرا برطرف
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جنوبی ملک پیرا گوئے میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کےخلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرا گوئے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہ کرنے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے 3وزرا کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرا گوئے میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف عوام کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرہ بازی اور امریکی صدر جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیاں بھی نذر آتش کردی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے 3وزرا کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔