مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف اجلاس میں شرکت کریں گی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازلاہور سے آن لائن شریک ہوں گے،اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت، مرکزی قائدین اور صوبائی صدور بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس لانگ مارچ سمیت سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت کرے گا۔