لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پتنگ بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر2 افراد کو حراست میں لے لیا،فیکٹری سے 12628 تیار پتنگیں، 171 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدہوئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کےخلاف کریک ڈاوَن جاری ہے، ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو افرادکو گرفتار کرلیا،ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیکٹری سے 23 ہزار پتنگیں بنانے کا خام مال، چرخی مشین و دیگر سامان برآمدہوا، ساجد کیانی نے کہاکہ ملزمان نے لاہور کے دیگر علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان نے دوران کارروائی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی کوشش بھی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ تمام والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، ان کاکہناتھا کہ پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -