جنت مرزا، وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں 

جنت مرزا، وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں 
جنت مرزا، وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں 
سورس:   Instagram/jannatmirza_

  

لاہور (ویب ڈیسک)  معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار  جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو فالورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان کے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعدا ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ جنت مرزا  ایک کروڑ 37 لاکھ  فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے، انہوں نے  چند ماہ قبل ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا، قبل ازیں وہ  اپنی پارٹی، خیراتی ہسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے  تھے۔

مزید :

تفریح -