براڈ شیٹ سکینڈل، تحقیقاتی کمیشن سربراہ کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر مراعا ت دینے کا فیصلہ

براڈ شیٹ سکینڈل، تحقیقاتی کمیشن سربراہ کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر مراعا ت ...
براڈ شیٹ سکینڈل، تحقیقاتی کمیشن سربراہ کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر مراعا ت دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے کمیشن کے سربراہ کوسپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی رضا مندی کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

نجی ٹی وی چینل 92کے مطابق سربراہ کمیشن نے بغیر مراعات خدمات سرانجام دینے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے کمیشن کے سربراہ کوسپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری سکینڈل کی تحقیقات کے قائم کئے جانے والے کمیشن کی سربراہی کی جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کررہے ہیں۔ کمیشن نے دو سابق چیئرمین نیب، افسران اور وکلا کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کرنی ہیں۔کمیشن سربراہ جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید کو ماہانہ 15لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو ارسال کرد ی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -