ووٹ بیچنے کی آفر،الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کے رکن عبدالسلام کو طلب کرلیا

ووٹ بیچنے کی آفر،الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کے رکن عبدالسلام کو طلب ...
ووٹ بیچنے کی آفر،الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کے رکن عبدالسلام کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوااسمبلی کے رکن عبدالسلام کو طلب کرلیا۔عبدالسلام کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی آفر سے متعلق طلب کیاگیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں کہاہے کہ خبریں دیکھیں آپ کو سینیٹ الیکشن مین ووٹ بیچنے کی پیشکش کی گئی ،آپ کے پا س شواہد ہیں توالیکشن کمیشن میں پیش کریں ،عبدالسلام سے ووٹ بیچنے سے متعلق واٹس ایپ چیٹ، آڈیو اوردیگر ثبوت مانگے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالسلام کو مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کیلئے 8 کروڑ کی آفرہوئی تھی ،عبدالسلام کو صومالیہ کے موبائل نمبر سے ووٹ بیچنے کی آفر ہوئی تھی۔