کابل، حزب اسلامی کا اشرف غنی کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ ،امن مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

کابل، حزب اسلامی کا اشرف غنی کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ ،امن مذاکرات بحال ...
کابل، حزب اسلامی کا اشرف غنی کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ ،امن مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی قیادت میں صدر اشرف غنی کی پالیسیوں کیخلاف زبر دست مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی جانب سے اشرف غنی سے امن مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے جلد از جلد مذاکرات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل تک نکلنے والی ریلی میں حزب اسلامی کے 1لاکھ کارکنان شریک تھے۔ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یارکی جانب سے اشرف غنی کو 10دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ اشرف غنی جلد از جلد امن مذاکرات کو بحال کریں ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -