ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ، حکومت مہنگائی پر دھیان دے، شیری رحمان 

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ، حکومت مہنگائی پر دھیان دے، شیری رحمان 
ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ، حکومت مہنگائی پر دھیان دے، شیری رحمان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کاکہناہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہوگئی ہے، کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لیں گے؟ ،حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما کاکہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا ہے،مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 95 فیصدپر پہنچ گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم 2 ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی، حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پرہے،عوامی مسائل گھمبیرہورہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا ابھی بھی مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ان کاکہناتھا کہ غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اوروزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -