’نواز شریف واقعی بیمار تھے ،ان کے واپس آنے کا یقین نہیں ‘ وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان 

’نواز شریف واقعی بیمار تھے ،ان کے واپس آنے کا یقین نہیں ‘ وزیر داخلہ شیخ ...
’نواز شریف واقعی بیمار تھے ،ان کے واپس آنے کا یقین نہیں ‘ وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا تو وہ واقعی بیمار تھے ۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں اینکر پرسن سلیم صافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف واقعی بیمار تھے ؟جس پر شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جن 14وزراءنے نواز شریف کے باہر جانے کی حمایت کی ان میں میں بھی شامل تھا ،ان کی بیماری کا زبردست نقشہ کھینچا گیا تھا ۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی رپورٹوں کے حوالے سے بعد میں تحقیقات کی گئیں تو ثابت ہوا وہ ٹھیک رپورٹیںتھیں ،وہ واقعی بیمار تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار شوکت حیات کہا کرتے تھے کہ الیکشن کے وقت سیاستدان ٹھیک ہو جاتا ہے ۔نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری شہزاد اکبر کی ہے کیونکہ احتساب کا عمل وہ دیکھ رہے ہیں لیکن مجھے نواز شریف کے واپس آنے پر یقین نہیں ہے۔

مزید :

قومی -