جنوبی کوریا میں موجودپاکستانی سفیر کی پاکستان بزنس ایسوسی ایشن سے خصوصی ملاقات

جنوبی کوریا میں موجودپاکستانی سفیر کی پاکستان بزنس ایسوسی ایشن سے خصوصی ...
جنوبی کوریا میں موجودپاکستانی سفیر کی پاکستان بزنس ایسوسی ایشن سے خصوصی ملاقات

  

سیول(رضا شاہ) جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کی دعوت پر خصوصی طور پر انچن شہر تشریف لائیں۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے مرکزی عہدیداران، کابینہ ممبران کے علاوہ کوریا میں مقیم سٹوڈنٹس، ورکرز ، سیاسی وسماجی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ 

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی کارکردگی کے بارے میں پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز زہرا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوریا میں تعیناتی کہ بعد پاکستانیوں سے کسی بھی پروگرام میں میری یہ دوسری ملاقات ہے۔انہوں نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے کام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح مل جلکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان ایمبیسی کوریا سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عادل خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کو انچن سٹی میں کامیاب پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -