پشاور، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق آج شام 6بجے سے 4علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن سٹریٹ2، سیکٹر بی2، حیات آباد فیز 4اور سٹریٹ 10، سیکٹر ای 6میں نافذ کیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔