افواج پاکستان زندہ باد ریلی و جلسہ عام
اس سال 27 فروری سرپرائز ڈے پر بہادر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے راقم کی قیادت میں بارش اور شدید موسم کے باوجود حویلی سے راولاکوٹ تک “ افواج پاکستان زندہ باد” ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کے قافلے میں ہزاروں کی تعداد میں محب وطن افراد شریک ہوئے۔ حویلی سے راولاکوٹ اس نوعیت کی یہ تاریخ میں پہلی بار ریلی تھی اس موقع پر ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد، پاکستان زندہ باد ،تحریک آزادی کشمیر زندہ باد ظالم مودی مردہ باد، کے نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم اور قتل وغارت گری کی مذمت کی ،یکجہتی ریلی جو بعد ازاں صابر شہید سٹیڈیم پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جلسہ کی صدارت نوجواناں پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف نے کی ڈاکٹر عرفان اشرف نے اس جلسہ عام کامیابی کیلے انتھک محنت کی جس پر نوجوانان پاکستان و کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کمیٹی پونچھ کے اراکین داد تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے سردار تنویر الیاس کی سرپرستی میں محب وطن اور آزادی کشمیر کے متوالوں کو ایک جگہ پر جمع کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہمارے باہم جتنے بھی سیاسی و فروعی اختلاف ہوں ہم دفاع وطن کے لئے متحد و منظم ہیں جلسہ سے پی ٹی آئی کے راہنما سردار تنویر الیاس ،راقم، مسلم کانفرنس کے راہنما سردار صغیر چغتائی ایم ایل اے ، جمعیت علما جموں و کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی ، مسلم کانفرنس کے راہنما سردار کاشان مسعود سمیت مختلف جماعتوں کے راہنماؤں نے خطاب کیا سے خطاب میں راقم نے واضح کیا کہ27 فروری کو پاک شاہینوں نے بھارتی غروراور تکبر کو خاک میں ملایا،نہتے مسلمانوں کو شہید کرنے والے بزدل مودی کو پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا، اسے کاٹ دیں گے۔
”سرپرائز ڈے “ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاک فوج نے قوم کا سرفخر سے بلندکیااور دنیا نے دیکھا کہ پاک فضائیہ نے کس مہارت،جرات اور بہادری سے دشمن کو للکارا اور دشمن کے زیر قبضہ گھر میں جاکر اس پر واضح کیا کہ وہ پاک فضائیہ کے نشانے پر ہے، ستائیس فروری کے تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔اللہ کے فضل وکرم سے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، اور افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، افواج پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری ہیں اور مسلح افواج پاکستان دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اپنی فوج کیساتھ ہے، سانحہ پلوامہ کے بعد بھارت کی انتہا پسند حکومت نے سیاسی مقاصد کیلئے اپنی فوج کو استعمال کیا اور بھارتی ائیرفورس نے بالاکوٹ میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاک شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔امن بحال کرنے کیلیے فوج کو ہزاروں قربانیاں دینی پڑیں۔ان تمام حقائق کے باوجود ہماری بہادر افواج اقوام اور وطن عزیز پاکستان کیلیے یہ سب کچھ برادشت کر رہی ہے۔جب بھی ملک کوآفت اور قدرتی حادثات پیش آتے ہیں تو تو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کوامدادی کاروائیوں میں بلانے میں دیر نہیں کی جاتی۔مردم شماری ہو،ووٹوں کا اندراج،الیکشن ہوں،سیلاب،زلزلے ہوں،ٹریفک حادثات ہوں،وبا پھوٹ پڑے، یا دہشتگردی ہو تو فوری طور پر فوج کی مدد حاصل کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ جہاں کہیں ہماری پولیس ناکام ہو جاتی ہے وہاں بھی فوج اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
افواج پاکستان کی پیش ورانہ مہارتوں اور اعلیء پائے کی صلاحیتوں کوعالمی برادری میں بھی سراہا جاتا ہے،عالمی مقابلوں میں پاک فوج اب تک سر فہرست رہی ہے۔پاک فوج کو دنیا کی کسی بھی فوج سے بڑھ کرچیلنج کا سامنا رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج نے جس جوش اور جذبے کے ساتھ جنگ لڑی اور ملک میں امن قائم کیا اس کی تعریف پاکستان میں ہی نہیں کی گئی بلکہ امریکہ اور چین نے بھی سراہا۔۔حالیہ بڑی کاروائیوں میں آپریشن بلیک تھنڈر سٹارم،آپریشن راہ راست،اور آپریشن رد الافساداور ضرب العضب شامل ہیں۔ پاک فوج زندہ باد ریلی سے پاکستانی و کشمیری قوم کا جہاں جذبہ حب الوطنی زندہ ہوا وہاں اس ریلی سے مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیری عوام میں بھی نیا ولولہ پیدا ہوا اور تحریک آزادی کو نئی تقویت ملی ہے۔
حویلی سے تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری انجینئر چوھدری عامر نذیر کی ھدائت پر بڑی تعداد میں کارکنان ریلی میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ انتظام وانصرام میں متحرک رہے ،پیر سید شبیر احمد بخاری کی قیادت میں ریلی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مختصر وقت میں بڑی ریلی کا انعقاد کر کے ایک ریکا رڈ قائم کر دیا کمیٹی کے ممبران صاحبزادہ طیب علی حسن ، سید زاھد حسین بخاری ، بلال بخاری ، سید صفدر بخاری، صاحبزادہ طاہر بخاری ، صاحبزادہ سید علی اکبر ،سید غلام مرتضی بخاری ،سید آفتاب گیلانی ،قاری نثار حیدر بخاری ،خواجہ ارشد، سید رضوان حیدر رضی ،حاجی شبیر بخاری ، سید فہد بخاری ، سید ابتسام بخاری ، سید آزاد گیلانی،شکیل ڈار،اعظم کیانی اظھر اقبال کیانی جہانگیر ایڈوکیٹ،راجہ تنویر ، علی احمد بخاری،مظھر بخاری.امجد قریشی،.اسرار راٹھور،ظھیر بخاری،عقیل بخاری،اظھر بخاری ،قاسم بخاری،مہتاب دین،فاروق قریشی،عابد بخاری،سید محسن بخاری ، بدر الاسلام بدر ،ساجد کیانی ،سید حماد عزیز ،طیب بخاری،وحید شاہ،ملک رفیق،چوھدری مرتضٰی،چوھدری تنویر،خواجہ ساجد،دارا خان کیانی،سالک خان،حیات جنجوعہ،عامر بھٹی
،صادر مغل،وقاص مغل،یونس مغل،جاوید شاہ،زمرد چوھدری،چوھدری صلاح محمد،گلزار جنجوعہ سمیت تمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں، اسی طرح ہمالین پریس کلب حویلی کے صحافیوں کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جوکہ سید حماد بخاری کی قیادت میں کیوریج کے لئے حویلی تا راولاکوٹ ریلی کے ہمراہ رہی۔
نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔